لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کی قرار داد منظور کر لی،پارلیمانی پارٹی نے نواز شریف کی وزارت عظمی کی نامزدگی پر بھی بھرپور اعتماد کا ا ظہار کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس الحمرا ہال لاہور میں ہوا،اجلاس کے شرکا نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی کے ناموں کی منظوی دی۔
شرکا اجلاس نے محمد شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان نامزد کرنے کی قرار داد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔نامزد وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا گزشتہ پانچ سال میں ان سے جو غلطیاں سر زد ہوئیں وہ ان کی تلافی کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہم عوام کی خدمت سے ہٹے تو تاریخ میں ہمارا نام لینا والا کوئی نہیں ہو گا۔پارلیمانی پارٹی نے نواز شریف پر بھی بھرپور اعتماد کا ا ظہار کیا ہے۔