کراچی : شاہ فیصل ٹائون کے زیر سرپرستی شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری انور خان فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں کراچی ککرز نے ایک کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم پاکستان اسٹل ملز کو 4-1 سے عبرتناک شکست سے دو چار کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی ککرز نے میچ کے دوران شروع ہی سے نہایت تیز کھیل کا آغاز کیا اور وقفے وقفے سے پاکستان اسٹل کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے کھیل کے 20 ویں منٹ میں فاتح ٹیم کراچی ککرز کے اسٹار فارورڈ ذیشان تارا نے ایک خوبصورت مومنٹ سے گیند کو گول پوسٹ میں ڈال کر اپنی ٹیم کو 1-0 سے برتری دلا دی کھیل کے 35 ویں منٹ میں اپنی انفرادی کوشش سے تحسین نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھاتے ہوئے دوسرا گول اسکوراسکور کردیا۔
جس کے بعد یکے بعد دیگرے محمد امین نے کھیل کے 64 ویں اور 73 ویں منٹ میں دو گول کرکے مقابلہ4-0کردیا کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان اسٹل ملز کی جانب سے وسیم نے گول کرکے اپنی ٹیم پر کئے گئے گول کے خسارے میں کمی کی اس سے قبل کراچی ککرز ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں بھی فائنل کے لئے کولیفائی کرچکی ہے۔
ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا فائنل مورخہ 8 اور دوسرا 9 جون 2013ء کو کھیلے جائیں گے ،فائنل کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔