رانا محمد اقبال دوسری مرتبہ سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) رانا محمد اقبال 297 ووٹ لے کر دوسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کے امیدوار راجہ راشد حفیظ نے صرف 35 ووٹ حاصل کئے۔ ڈپٹی سپیکر رانا مشہود خان نے نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے حلف لیا۔ لاہور دنیا پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لئے رانا محمد اقبال اور ڈپٹی سپیکر کے لئے شیر محمد گورچانی کا نامزد کیا تھا۔

حزبِ اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کی طرف سے سپیکر کے عہدے کیلئے راجہ راشد حفیظ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کی جگہ مسلم لیگ (ق) نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔

مسلم لیگ (ق) نے اس عہدے کے لئے سردار وقاص موکل کو نامزد کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں رانا محمد اقبال 297 ووٹ لے کر دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار راشد حفیظ نے صرف 35 ووٹ حاصل کئے۔