مشرف غداری کیس ، سپریم کورٹ نے اقبال حیدر کی پٹیشن کا ریکارڈ طلب کر لیا

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ سے مولوی اقبال حیدر کی پٹیشن کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا کہ آئین پامال کرنے والے سے وی آئی پی سلوک ہوگا۔

تو عبرت کیسے آئے گی؟ جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ غداری کے مقدمہ میں مشرف کیلئے کیا سزا ہونی چاہیے؟ اے کے ڈوگر نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ معاملہ خصوصی ٹرائل کورٹ کو بھجوا دے، پرویز مشرف کی سزا کا فیصلہ خصوصی عدالت کرے گی۔