کینسر میں مبتلا لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف بالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے بریڈپٹ کی فلم ورلڈ وار زی کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کی۔ شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی نے ان کے چہرے پر دھنک کے رنگ بکھیر دیئے۔ ہالی ووڈ کوئین انجیلینا نے پہلی مرتبہ اپنے منگیتر کی فلم ورلڈ وار زی کی پریمیئر پر شرکت کی۔
کینسر جیسے مہلک مرض کی تشخیص کے بعد گذشتہ ماہ امریکی اخبار میں شائع ایک کالم میں انکی جانب سے اس اطلاع پر کہ ایک آپریشن کے دوران انہیں کینسر جیسے موذی میں مبتلا ہونے کی بری خبر ملی۔ تاہم جولی نے ریڈ کارپٹ پران سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپریشن کے بعد خود کو بیحد پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔
چھتیس سالہ انجیلینا پرعزم ہیں کہ وہ اس مرض کیخلاف جنگ میں کامیابی ضرور حاصل کرینگی۔ میکس بروکس کے ناول سے ماخوذ بریڈ پٹ کی فلم ورلڈ وار زی کی کہانی دنیا کو زومبی کی وبا سے روکنے کو کوشش کرنے والے اقوام متحدہ کے ایک نمائندے گیری لین کے گر گھومتی ہے۔ زومبی اپنی حکومت اور فوج کے ذریعے دنیا کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ فلم گذشتہ سال ریلیز ہو جاتی مگر بعض وجوہات کی بنا پر اسے اب عنقریب ریلیز کیا جائے گا۔