اساتذہ کے حقوق کی چوکیداری انتہائی جان فشانی سے کی اس کیلئے جان بھی قربان کرنا پڑی تو دریغ نہیں کرینگے

بھمبر : اساتذہ کے حقوق کی چوکیداری انتہائی جانفشانی سے کی اس کیلئے جان بھی قربان کرنا پڑی تو دریغ نہیں کرینگے قدرت مجھ سے عظیم کام لے رہی ہے اساتذہ کی خدمت عظیم خدمت ہے اور یہ میری زندگی کا عظیم مشن ہے اساتذہ کے حقوق کی جنگ میرٹ پرلڑی اور اس میںقدرت نے سرخرو کیا۔

اس پر رب کریم کاشکر ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدارتی امیدوار آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن سید نذیر حسین شاہ نے برنالہ اور بھمبرکے مقام پر اساتذہ کے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مخالفین نے حالیہ الیکشن سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور ہمیں عدالتوں میں الجھائے رکھا لیکن اللہ کی مہربانی سے ہمارے حق میں میرٹ پر فیصلے ہو ئے اور حق اور سچ کا بول بالا ہوا۔

میں نے بروقت الیکشن کرانے کا وعدہ پورا کردیا اساتذہ کا عظیم اجتماع دیکھ کر رب کریم کاشکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اساتذہ کے دل میری طرف موڑ دیے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اساتذہ کی خدمت کرنے والے لوگ ہیں اور منشور بیان کرتے ہیں۔

جبکہ ہمارے مخالفین جھوٹ اور منفی پروپیگنڈہ پراپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں مرکزی صدارتی امیدوار کے علاوہ ضلعی صدر اور تحصیل صدور نے بھی اساتذہ سے خطاب کیا فضا نذیر شاہ زندہ باد عظیم قائد زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔