لبنان (جیوڈیسک) فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائیگا۔ لبنانی صدر مائیکل سلیمان نے نگراں وزیر خارجہ عدنان منصور کو ہدایت دی ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فوری شکایت درج کرایئں۔
لبنانی صدر کی جانب سے یہ ہدایت اتوار کو دارالخلافہ بیروت سمیت کئی شہروں میں اسرائیلی طیاروں کی پرواز اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد آئی۔ جس میں انہوں نے لبنان کے نگراں وزیرخارجہ کو اسرائیل کے خلاف فوری شکایت درج کرانے کا حکم دیا۔