لاہور (جیوڈیسک) میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نامزد وزیراعلی شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کو وزیراعلی پنجاب نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اورنامزد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے تاریخی کامیابی کا تقاضہ ہے کہ عوام ی بھرپور خدمت کی جائے۔ مخالفین پنجاب میں لوڈ شیڈنگ ذمہ دار ٹھہراتے رہے۔ شہباز شریف کو وزیر اعلی پنجاب بنانے کی قرار داد رانا ثنا اللہ نے پیش کی۔