مہنگائی میں اضافے کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) مہنگائی میں اضافے کی شرح نو سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ مئی میں افراط زر پانچ اعشاریہ ایک فیصد کی سطح پر رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں افراط زر کی شرح سات اعشاریہ پانچ فیصد کی سطح پر رہی۔

اس دوران پیاز کی قیمت میں ایک سو چھ فیصد اضافہ ہوا ، ٹماٹر کے نرخوں میں ستتر فیصد ، تازہ سبزیوں میں انتیس فیصد ، گندم میں پندرہ فیصد جبکہ کپڑوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ گیارہ ماہ میں دال چنا کی قیمت میں اکیس فیصد ، چکن کی قیمتوں میں پندرہ فیصد جبکہ گیس اور موٹر فیول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔