دیکھنا ہوگا کہ کس کے پاس کتنا مینڈیٹ ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے یہ دیکھناہوگا کہ کس کے پاس کتنا مینڈیٹ ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ذرائع سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوںکو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہوں گے ، ملک کو دہشت گردی ، بے روزگاری کا سامنا ہے۔

سیاسی رہنمائوںکو مصلحتیں بالائے طاق رکھنا ہوں گی اور دیکھنا ہوگا کہ جمہویت کو دہلیز تک کیسے پہنچایا جائے ، ساٹ اس سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ قومی اسمبلی جمہوریت کے استحکام کیلئے بھرپورکردار ادا کرے گی جس کا اندازہ سب کے قول اورفعل سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ اور پالیسی سازی میں عوام کو شامل کرنا ہوگا ، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ پانچ سال میں عوام کی دہلیزتک جمہوریت پہنچانے میں ناکام رہے،