سپریم کورٹ : سانحہ گجرات کے از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

گجرات (جوڈیسک) سانحہ گجرات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے ابتدائی انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ آج از خود نوٹس کی سماعت کریگا۔ انکوائری کمیشن نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں وین کے مالک اور ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کا فٹنس ٹیسٹ ایک ماہ قبل ایکسپائر ہوچکا تھا۔ گاڑی کا مالک ہی دراصل سکول بھی چلاتا تھا جس نے ہفتے کے روز چھٹی کے باوجود اسکول میں چھٹی نہیں کی تھی۔ رپورٹ میں ہفتے کے روز سکول کھلا رکھنے پر محکمہ تعلیم کو کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔