اونچی لہریں دیکھ کر کترینہ کی کیفیت خراب

Katrina

Katrina

بنکاک (جیوڈیسک) بالی ووڈ کیوٹ کیٹ کترینہ کیف کو دیکھ کر سمندر بھی بپھر گیا، اونچی لہریں دیکھ کر کترینہ کی کیفیت خراب ہو گئی۔ بنکاک بالی ووڈ ذرائع کے مطابق فلم “زندگی نہ ملے گی دوبارہ” میں زبردست اسٹنٹس کرنے والی کترینہ کو “ایکشن کوئین” کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔

وہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں اداکار ریتیک روشن کے ساتھ فلم “بینگ بینگ “کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ ایک سین کی فلمبندی کے لئے وہ کھلے سمندر میں شوٹنگ کر رہی تھیں کہ سمندر بھی موج میں آ گیا۔

ایک اونچی لہر دیکھ کر کترینہ گھبرا گئیں اور موٹر بوٹ کے کیبن کی جانب بھاگتے ہوئے گر پڑیں۔ انکی حالت دیکھ کر عملہ پریشان ہو گیا اور فوری ساحل پر واپس آ گیا۔