لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ٹیکٹائیل انڈسٹری بندہو جائے گی

Tektayyl Industry

Tektayyl Industry

پاکستان (جیوڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین احسن بشیر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہو جائے گی، توانائی کے بحران کے باعث غیر ملکی آرڈرز پورے کرنے مشکل ہو گئے ہیں۔ احسن بشیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی پیداوار میں بہتری آنے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین اپٹما نے خبردار کیا کہ اگر ٹیکسٹائل سے منسلک صنعتیں بند ہو گئیں تو لاکھوں لوگوں کا روزگار بند ہوجائے گا، ساٹ احسن بشیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ توانائی بحران ختم کرے گی، ساٹ احسن بشیر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان ایک بے اعتبار ملک بن کر رہ گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستان کو آرڈرز دئے گئے تو وہ وقت پر مال فراہم نہیں کرے گا ساٹ اپٹما کے گروپ لیڈر اعجاز گوہر نے ذرائع کو بتایا کہ پنجاب کی صنعت سے سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جارہا ہے، پنجاب میں ایک سال میں 180 دن کارخانے بند رکھے گئے۔