میاں نواز شریف 5 جون کی شام وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) میاں نواز شریف 5جون کو قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اسی شام ایوان صدر میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،صدر آصف زرداری ان سے حلف لیں گے قومی اسمبلی پانچ جون کو نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی جبکہ ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کے صدر نئے قائد ایوان منتخب ہو جائیں گے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے بعد میاں نواز شریف ایوان صدر میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب 5 جون کو شام 5 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔ صدر آصف زرداری، میاں نواز شریف سے حلف لیں گے۔ایوان صدر کی طرف سے تقریب حلف برداری کے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں ارکان پارلیمنٹ ،اعلی عدلیہ کے ججز،مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفیر اور دیگر مہمان شریک ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے ذارئع کے مطابق میاں نواز شریف کے اہل خانہ بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔