لوڈشیڈنگ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، آپٹما

Aptma

Aptma

لاہور (جیوڈیسک) لاہور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے رہنما وں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صنعتوں کو گیس مل رہی ہے نہ بجلی ، متعلقہ اداروں نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا غلط مطلب لیا ہے ، لوڈشیڈنگ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپٹما کے رہنماوں گوہر اعجاز ، احسن بشیر اور شہزاد علی خان نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کو ریلیف دینے کے بجائے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6گھنٹے سے بڑھا کر 10 گھنٹے کردیا گیا ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ رہے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ لوڈ شیڈنگ کا حالیہ شیڈول مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ صرف پنجاب کی صنعتوں پر تھوپا گیا ہے۔

کراچی کی صنعتیں متاثر نہیں ہوئیں۔ آپٹما رہنماوں کا کہنا تھاہ ساری خرابی وزارت پانی و بجلی کی نااہلی کا نتیجہ ہے، لوڈ شیڈنگ میں ریلیف نہ ملا تو صنعتیں بند کرنے کا سوچیں گے۔