لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں خسرے سے اموات کاسلسلہ جاری ہے مزید معصوم جاں بحق ہو گئے۔ لاہور، ملتان 2 پنجاب میں خسرے سے اموات کاسلسلہ جاری ہے مزید 2 معصوم جاں بحق ہو گئے۔ 8 ماہ کا ارمان چلڈرن ہسپتال لاہور جب کہ مومنہ گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ دونوں کو چند روز قبل خسرے کے مرض کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ارمان گوجرانوالہ اور مومنہ بند روڈ کی رہائشی تھی ۔پنجاب میں خسرے سے مرنیوالوں کی تعداد 139 ہوگئی۔ 24 گھنٹے میں 246 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اب تک 15 ہزار 7 سو 62 مریض سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب ملتان میں گیسٹرو اور خسرہ کی وبا بے قابو ہو گئی ہے۔
گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد گزشتہ چار دنوں میں 700 سے بھی تجاوز کر گئی۔ ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسہ جاری ہے اور اب تک مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد گزشتہ چار دنوں کے دوران 700 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گیسٹرو سے بچائو کیلئے احتیاتی تدابیر اختیار کی جائے تاہم مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مناسب طبعی سہولیات کے فقدان سے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب خسرہ کی وبا پر بھی تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔