وارم اپ ،آسٹریلیا ، انڈیا اورسری لنکا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل

ICC

ICC

لندن (جیوڈیسک) آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز میں آج آسٹریلیا اور انڈیا جبکہ سری لنکا ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔ آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی ٹیم پاکستان ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے ہمراہ گروپ بی میں ہے۔

جبکہ آسٹریلوی ٹیم گروپ اے میں ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا سے ٹکرائے گی ، آسٹریلوی ٹیم 2006 اور 2009 میں ایونٹ جیت چکی ہے ، 2002 میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر فاتح قرار پائے تھے۔آج کے وارم اپ میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔