الیکشن ختم ہوتے ہی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے اپنی عوامی رابطہ مہم کا بھرپور آغاز کردیا

چکوال : الیکشن ختم ہوتے ہی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے اپنی عوامی رابطہ مہم کا بھرپور آغاز کر دیا اور چند ہی روز میں پچاس سے زائد گاؤں کا کامیاب دورہ کیا گذشتہ روز راجہ امجد ،راجہ ارشد ،راجہ جاوید ودیگر کارکنان پاکستان تحریک انصاف کے ہمراہ وہالی بالا،وہالی زیر،سلوئی وٹلی ،کُسک اور چوآسیدن شاہ سٹی جبکہ ملک حمید رضا کے ہمراہ نورپور، سیتھی کا دورہ کیا جہاں پر تحریک انصاف کے کارکنان، ووٹران کا شکریہ ادا کیا۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے آگاہ کیا سٹی چوآ میں راجہ فاخر کمال نے اپنی رہائش گا پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا بعد ازاں راجہ امجد جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف تحصیل چو آسیدن شاہ کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف سٹی چوآ کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے کہا کہ 1970 اور 2013 کے الیکشن میں یہ فرق ہے۔

1970 میں نظریاتی ووٹ تیس ہزار جبکہ شخصی ووٹ 57 ہزار تھے اور اب 2013 کے الیکشن میں نظریاتی ووٹ ایک لاکھ نوے ہزار جبکہ شخصی ووٹ ایک لاکھ ہیں اب ہماری اولین ترجیح نظریاتی ووٹوں کو پاکستان تحریک انصاف میں لانا ہے اور لوگوں کو پاکستان تحریک انصاف کے نظریات سے آگاہ کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے ان مواقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کا ہر گاؤں میں پر جوش استقبال کیا گیا۔