ہیوجیک مین کی نئی کرائم تھرلر ایکشن فلم پرزنرزکا پہلا ٹریلر

Prisoners

Prisoners

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار ہیو جیک مین کی نئی کرائم تھرلر فلمپرزنرز(Prisoners)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار ڈینس وائلنیوکی اس فلم میں ہیوجیک مین سمیت جیک گلن ہال ، ٹیرنس ہاورڈ ، پال ڈینو، ماریہ بیلواور وائیولا ڈیوس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

براڈرک جانسن اور کائرہ ڈیوس کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہوجیک مین ایک چھوٹے سے قصبے کے کارپینٹرکیلر ڈورکا کردار نبھارہے ہیں جس کی چھ سالہ بیٹی اور اس کی بہترین دوست کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔

جس کے بعد ڈورسرا غرساں لوکی(جیک گلن ہال)کے ساتھ ملکر ان کے اغوا کاروں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ الکون اینٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو میں بننے والی یہ کرائم ایکشن تھرلر فلم پرزنرز وارنر برادرز کے تحت20 ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔