اسلام آباد (جیوڈیسک) نگراں حکومت کے دوران تقرریوں، تبادلوں ، ڈیپوٹیشن کے تمام احکامات معطل کر دئے گئے ہیں ، سپریم کورٹ نے نگراں حکومت کے احکامات معطل کیئے اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری کابینہ اور تمام سیکریٹریز کو کل تک تفصیلات جمع کرانیکا حکمدیا ہے۔
عدالت کا یہ کہنا ہے کہ نگراں حکومت ایسے اقدامات نہیں کرسکتی جو پالیسی سے ہٹ کر ہوں۔ عدالت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے عادل گیلانی کو6 جون کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا ، عادل گیلانی نے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی تقرری کیخلاف چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔
چیف جسٹس نے عادل گیلانی کے خط کو خواجہ آصف کی درخواست کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔ عدالت نے پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعظم،سیکریٹری قانون کو وفاقی محتسب تقررپر رپورٹ جمع کرانی کی بھی ہدایت کی۔