لاہور(جیوڈیسک) نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کر دیا ، انہوں نے فوڈا سٹریٹ کا افتتاح سرخ فیتاکاٹ کر کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا۔
کہ میاں شہباز شریف نے فوڈ اسٹریٹ دوبارہ سے کھولنے کیلئے یہاں کے مکینوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کہا تھا جو اب دور ہو گئے ہیں۔ نگران وزیراعلی کے مطابق گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ لاہور کی ثقافت کا اہم جزو ہے ، اب اسے بند نہیں کیا جائے گا۔