کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی رہی، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ بائیس ہزار تین سو کی سطح بھی عبور کر گیا۔
تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں کام ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو ترانوے پوائنٹس اضافے سے بائیس ہزار دو سو چوہتر پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھپن کروڑ تینتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔