فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے یوسی 01 بلال کالونی میں نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا

کراچی : ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے یوسی 01 بلال کالونی میں نالوںکی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کورنگی زون بی اینڈ آر کے افسران گل شیر میرانی اور دیگر بھی موجود تھے ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے کہا کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر کورنگی زون کے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پرتسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

برساتی نالوں کی صفائی جو کہ ہیوی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا گیا تاکہ بارشوں کے دنوں میں برسات کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہوانہوں نے محکمہ جاتی افسران کو خصوصی طور پر ہدایت دیں کہ ڈی واٹرنگ پمپس ، سیکشن پمپس اور دیگر مشینری کو درست حالت میں رکھیں تاکہ بارشوں میں نکاسی آب میں کسی بھی قسم کا تعطل نہ آئے انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون کے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

تاکہ بارشوں کے دنوں میں برسات کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ایگزیکٹیو انجینئر / فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے کہا کہ صفائی کے دوران نالوں سے نکالے جانے والے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر لینڈ فل سائیڈ میں ڈمپ کیا جائے۔

Korangi Zone

Korangi Zone