اداکارہ پینی لوپ کروز معمر ترین بانڈ گرل کے اعزاز کے قریب

Hollywood

Hollywood

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ پینی لوپ کروز معمر ترین بانڈ گرل کا اعزاز حاصل کرنے والی ہیں۔ جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم کے لئے انہیں کاسٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لاس اینجس ہالی ووڈ ذرائع کے مطابق جیمز بانڈ فلم بنانے والی کمپنی کی پینی لوپ سے بات چیت جاری ہے اور معاہدے کی جزئیات طے کی جا رہی ہیں۔

بانڈ سیریز کی اگلی فلم کی تیاری میں تقریبا تین برس لگیں گے، جبکہ پینی لوپ اگلے اپریل میں چالیس برس کی ہو جائیں گی۔

ان سے پہلے معمر ترین بانڈ گرل کا اعزاز اداکارہ ہونر بلیک مین Honor Blackman کے پاس تھا جنہوں نے انیس سو باسٹھ کی فلم گولڈ فنگر میں کام کیا تھا اسوقت انکی عمر انتالیس سال تھی۔