پیرس (جیوڈیسک) فرنچ اوپن میں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کے ان فِٹ ہو جانے سے ان کی ٹیم ویمن ڈبلز کا تیسرا رانڈ ہار گئی۔ ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم میں ثانیہ مرزا ویمن ڈبلز میں بھی باہر ہو گئیں۔
ویمن ڈبلز کے تیسرے رانڈ میں ثانیہ مرزا اپنی امریکی پارٹنر مہٹک سینڈز کے ساتھ چیک اور روسی کھلاڑیوں کے مدمقابل ہوئیں۔ بھارتی ٹینس کوئن کی ٹیم پہلا سیٹ سات چھے سے ہار گئی۔ دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے ثانیہ مرزا ان فٹ ہو گئیں۔ پانچ تین کے اسکور پر نامکمل میچ ختم کر دیا گیا اور ثانیہ مرزا باہر ہو گئیں۔