تحصیل برنالہ سمیت پورے آزاد کشمیر میں شاندار فتح حاصل کرینگے ہمیں استاتذہ کا اعتماد حاصل ہے

بھمبر : تحصیل برنالہ سمیت پورے آزادکشمیر میںشاندار فتح حاصل کرینگے ہمیں استاتذہ کا اعتماد حاصل ہے اساتذہ باشعور ہیںوہ خدمت کے بدلے سید نذیر حسین شاہ کوووٹ دیکر کامیاب کرینگے ہمارے مخالفین انتہائی گندی اور گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں اور ٹیچر کو زیب نہیں دیتی اسطرح گندی زبان استعمال کرنے سے انسان کی سوچ فکر اور اس کا روپ سامنے آتا ہے۔

اساتذہ سمجھتے ہیں کہ جولوگ عزت نہیں کر سکتے ہ خدمت کیا کرینگے ہم سید نذیر حسین شاہ کے سپاہی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے ہماراماضی بے داغ ہے اللہ نے پہلے بھی دو دفعہ کامیابی سے ہمکنار کیا اس دفعہ بھی رب کریم کامیاب کرے گا 6جون کا سورج قلم پینل کی فتح کا دن ہے۔

الیکشن جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرینگے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری مالیات طاہر اقبال جرال نے اساتذہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم صبر کرنے والے لوگ ہیں اللہ ہمارا حامی وناصر ہے ہم کسی کی ذات کو انتخابی مہم کاحصہ نہیں بنائیں گے بلکہ اساتذہ کے خادم بن کر پہلے بھی خدمت کی آئندہ بھی خدمت کرینگے۔