ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے سابق کپتان محمد اشرفل نے میچ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قوم سے ناانصانی کی ، جس پر وہ معافی مانگتے ہیں،ہاں میں گناہ گار ہوں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل نے محمد اشرفل نے، بنگلہ دیشی ذرائع سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔
تمام حقائق سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کردیا ہے۔ سابق بنگلہ دیشی کپتان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی قوم اور فینز کے ساتھ ناانصافی کی جس پر وہ معافی کے طلبگار ہیں۔محمد اشرفل کے اس اعترافی بیان سے قبل۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کرنے کا اعلان کرچکا تھا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اشرفل نہ صرف بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بلکہ سری لنکا کیخلاف ایک انٹرنیشنل ٹی ٹوئینٹی میچ میں بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔