نواز شریف کی تقریب حلف برداری ، بھارتی ہائی کمشنر بھی شریک ہونگے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) میاں نواز شریف کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال بھی شریک ہونگے۔ شرت سبھروال گزشتہ روز ہی بھارت سے پاکستان آئے ہیں ، بھارتی سیکرٹری خارجہ سلمان خورشید کے مطابق 12مئی کو انتخابات کے بعد بھارتی صحافیوں سے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کر کے خوشی محسوس کرینگے۔

نواز شریف کیاس بیان پر سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھارت کو پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں دی گئی ، سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی مقامی تقریب ہے اور شرت سبھروال تقریب میں بھارت کی نمائندگی کرینگے۔