فرانس : جو ویلفریڈ سونگا نے راجر فیڈرر کو فرنچ اوپن سے باہر کر دیا

France

France

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی ٹینس سٹار جو ویلفریڈ سونگا نے راجر فیڈرر کو فرنچ اوپن سے باہر کر دیا۔ پیرس کے کلے کورٹ پر جاری ٹینس ایونٹ کا دسواں دن سابق عالمی چیمپئن راجر فیڈرر کے لیے آخری ثابت ہو گیا۔

عالمی نمبر چھے فرانسیسی ٹینس سٹار نے سیڈ 2 راجر فیڈرر کا کوارٹر فائنل تک سفر ختم کر دیا۔ سونگا نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلا سیٹ سات پانچ سے جیت کر مد مقابل کی برتری ختم کر دی۔

انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس میں چھے تین اور چھے تین سے فتح سمیٹ کر سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر کی چھٹی کرا دی۔