بالی ووڈ فلم بھاگ مِلکھا بھاگ کے نئے گانے میر ایار کی ویڈیو ریلیز

Movies Bhaag Milkha Bhaag

Movies Bhaag Milkha Bhaag

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی معروف بھارتی ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کی زندگی کی حقیقی کہانی پر بنائی گئی فرحان اختر اور سونم کپور کی فلم “بھاگ مِلکھا بھاگ” کے نئے رومانٹک سونگ” میرا یار”کی وڈیو جاری کر دی گئی۔پرسوں جوشی کے تحریر کردہ “میرا یار” کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر جاوید بشیر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے۔

ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی اس فلم کے لیے مِلکھا سنگھ نے اپنی زندگی کی کہانی صرف ایک روپے کے عوض فروخت کی ہے جس میں فرحان اختر مِلکھا سنگھ کے کردار کو نبھا رہے ہیں اور نا صرف انہوں نے خصوصی گیٹ اپ کیا ہے بلکہ ایک ایتھلیٹ کی طرح گرانڈ میں بھرپور تیاری کا مظاہرہ بھی پیش کیا ہے۔

ہدایتکار اوم پرکاش مہرا نے اس فلم کو خود ہی پروڈیوس کیا جس میں مرکزی کرداروں کے لیے فرحان اختر کیساتھ سونم کپور کا چنا کیا گیا جبکہ مِلکھا سنگھ کی بیان کی گئی کہانی کو پر سون جوشی نے فلمی انداز میں تحریر کیا ہے۔ شنکر احسان لوئے کی موسیقی لیے یہ فلم 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

واضح رہے کہ فلم کا نام ایتھلیٹ مِلکھا سنگھ کے والد کے آخری الفاظ جو انہوں نے تقسیم ہند کے موقع پر انہیں کہے تھے کہ”بھاگ مِلکھا بھاگ”ہی رکھا گیا ہے جبکہ اس سے حاصل ہونے والا پورا منافع ضرورت مند ایتھلیٹس کی مدد کے لیے وقف کر دیا جائیگا۔