ورلڈ کپ کوالیفائر میں ایران نے قطر کو ایک صفر سے ہرا دیا

World Cup Qualifier

World Cup Qualifier

قطر ورلڈ کپ کوالیفائر میں ایران نے قطر کو ایک صفر سے ہرا دیا دوحہ قطر میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں ، 32 ویں منٹ میں قطری کھلاڑی Hasan Al Haydos کی لگائی گئی کک گول پوسٹ سے ٹکراگئی۔

میچ ختم ہونے سے 20 منٹ قبل مجتبی جباری نے ایران کے لئے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ اس فتح کے بعد ایران کی ٹیم ورلڈ کپ کوالفائر کے گروپ اے میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ جنوبی کوریا پہلے اور ازبکستان دوسرے نمبر پر ہے۔