شکار پور (جیوڈیسک) شکار پور کے علاقے سلطان گوٹھ سے بلوچستان کے تحصیلدار اور نائب تحصیلدارکو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا ، پولیس نے مغویوں کی بازیابی کیلئے ناکہ بندی کردی ہے۔ اغوا ہونے والے تحصیلدار دار کریم بخش بگٹی اور نائب تحصیلدار باسط کھوسو بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں تعینات ہیں۔
رات سکھر سے واپس صحبت پور جارہے تھے کہ شکار پور کے قریب دونوں کو اغوا کرلیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب کیا تاہم ڈاکو کچے کے علاقے کی طرف فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی شکار پوراظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکووں نے مغویوں کی رہائی کے لئے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے کریم بخش بگٹی اورباسط کھوسو کی بازیابی کیلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کردی ہے۔