لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں لیسکو حکام نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 135 بجلی چور پکڑ لئے ہیں جن پر44 ہزار یونٹس کے ڈی ٹیکشن بل ڈال دیئے۔ ان بجلی چوروں میں ایک صنعتی کنکشن بھی شامل ہے۔ لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے تر جمان کے مطابق لیسکو حکام نے بجلی چوروں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔
اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 135 بجلی چور پکڑ لئے گئے ، میکلوڈ روڈ کے علاقے سے 64 ، دہلی گیٹ کے علاقے سے 63 اور انگوری باغ سب ڈویژن سے 8 بجلی چور پکڑے گئے ، ان میں ایک صنعتی کنکشن بھی شامل ہے ، ترجمان کے مطابق ان بجلی چوروں پر 44ہزار یونٹس ڈی ٹیکشن بل ڈال دیئے گئے ہیں ، قانونی کارروائی بھی ہوگی۔