منظور وسان نے وزیر اعلی ہاوس میں عوام سے مسائل سنے

Manzur Visan

Manzur Visan

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سی ایم ہاوس کے کمپلین سینٹر میں صبح 9 سے 1 بجے تک عوام کے مسائل سنے ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو روز افسران کو سیٹوں پر ہونا چاہئے۔

عوام کے مسائل کو سن کر حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ،منظور وسان کا کہنا تھا کہ حکومت کیسامنے سب سے اہم مسئلہ لا اینڈ آوڈر کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے ۔