زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں 124 ارب 4 کروڑ روپے کا اضافہ

Sate Bank

Sate Bank

رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں ایک سو چوبیس ارب چار کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ جو گزشتہ سال کے مقابلے میں پینسٹھ فیصد زائد ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی سے چوبیس مئی تک زیر گردش نوٹوں کا حجم تین سو پندرہ ارب اکیس کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔

جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ایک سو اکیانوئے ارب ستر کروڑ روپے تھا۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں بھی چونسٹھ ارب بانوے کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

گیارہ ماہ کے دوران بینکوں کے یہ ڈپازٹس چار سو چالیس ارب روپے سے بڑھ کر پانچ سو پچاس ارب بیاسی کروڑ روپے ہوگئے۔ مرکزی بینک کے پاس موجود دیگر ڈپازٹس کی مالیت میں بھی رواں مالی سال ایک ارب چوراسی کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔