اسلام باد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ایف بی آر علی ارشد کی تقرری کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ ارشدحکیم کی تقرری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو کی تقرری کے بارے میں کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔
ایف بی آر کے افسر اشفاق احمد نے چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم کے تقرر کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے چیئرمین ایف بی آر کو 8 اپریل کو کام سے روکتے ہوئے سینئر افسر انصر جاوید کو عارضی طورپرادار ے کے چیئرمین کاچارج دیاتھا۔