ہم نے انتخابی مہم مکمل کرلی آج اساتذہ ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیاب کرینگے

بھمبر : ہم نے انتخابی مہم مکمل کرلی آج اساتذہ ووٹ کی طاقت سے ہمیں کامیاب کرینگے ہماری فتح کا فیصلہ آسمان پر ہو چکا رسمی کارروائی باقی ہے تحصیل بھمبر ، تحصیل سماہنی ، تحصیل برنالہ ، ضلع بھمبر اور پورے آزادکشمیر سے شاندار کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

اساتذہ نے جتنی محبت دی اس کیلئے ان کے شکر گزار ہیں اساتذہ تمام کام چھوڑ کر ووٹ ڈالیں آج حق اور سچ کی فتح ہو گی ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز حسین تحصیل صدر بھمبرنے اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سید نذیر حسین شاہ کے سپاہی کے طور پر کام کرتے رہیں گے اساتذہ کی خدمت جاری رکھیں گے۔