غریب پاکستانیوں کے ووٹ لیکر اقتدار کی تیسری باری لینے والے میاں نواز شریف اس بار امیر المومنین بننے سے اجتناب کریں ، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ اس بار میاں نواز شریف امیر المومنین بننے سے اجتناب کریں اور جن غریب پاکستانیوں کے ووٹ لیکر وہ اقتدار کی تیسری باری تک پہنچے ہیں سب سے پہلے انکی محرومیوں کا ازالہ کریں۔

اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گرمی ، مہنگائی اور غربت کی دلدل میں دھنسی ہوئی غریب عوام نے میاں نواز شریف کو اس لیے ووٹ نہیں دیے کہ وہ خود ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر عوام کے لیے مشکلات پیدا کریں بلکہ اس لیے انہیں وزیر اعظم بنایا گیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں اگر اس بار بھی میاں نواز شریف نے امیر المومنین بننے کی کوشش کی تو پھر آنے والے پانچ سال دور نہیں ہیں۔