کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ہنڈر ڈ انڈیکس پہلی بار بائیس ہزار چار سو کی نفسیاتی حد تک پہنچ گیا، تاہم مارکیٹ کا اختتام مندی پر ہوا۔ مارکیٹ آغاز سے ہی اتار چڑھا کا شکار رہی۔
کاروبار کے دوران ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار چار سو بائیس پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بھی پہنچ گیا تاہم منافع کیلئے ہونے والی فروخت کے دبا کی وجہ سے مارکیٹ کا اختتام مندی پر ہوا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو بیاسی پوائنٹ کی کمی سے بائیس ہزار بانوے کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر اڑسٹھ کروڑ بہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔