فرانس (جیوڈیسک) فرانس نے تصدیق کی ہے کہ دمشق حکومت نے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فابیوس کے بقول حاصل شدہ نمونوں کی جانچ پڑتال کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ شامی فوج نے اعصاب شکن سارین گیس استعمال کی ہے۔
ان کے بقول ایسے الزامات کے ثابت ہو جانے کے بعد شامی بحران کے حل کے لیے اب تمام تر امکانات پر غور کیا جانا چاہیے۔ فابیوس نے مزید کہا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ اس جرم کے مرتکب افراد کو سزا نہ دی جائے۔ امریکا کا موقف ہے کہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اس سلسلے میں مزید چھان بین ضروری ہے۔