ملکی ، بیرونی اثاثوں کے حجم میں 56 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Sate Bank

Sate Bank

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایک ہفتے کے دوران ملکی اور بیرونی اثاثوں کے حجم میں چھپن کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ جس کی وجہ چین کے ساتھ کرنسی سواپ معاہدے کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ہونے والے اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران ملکی اور بیرونی اثاثوں کے حجم میں ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔ بینکنگ سیکٹر سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم ایک ارب روپے کمی سے ایک ہزار ایک سو سترہ ارب روپے رہ گیا۔