نائیجریا (جیوڈیسک) تیل بردار جہاز ایم ٹی میٹرکس کو نائیجریا کے قزاقوں نے اغوا کے بعد آزاد کردیا ، بحری جہاز میں صومالی قزاقوں کی حراست سے چند ماہ پہلے ہی رہاہونے والے ایم وی البی ڈو کے چیف آفیسر مجتبی رفیق سمیت 5 پاکستانی بھی سوار تھے۔
ایم ٹی میڑکس نامی تیل بردار جہا ز23 ز مئی کو نائیجیریا کی پورٹ لوگوس سے ،کالا باغ آئی ڈو پورٹ نائیجریا کے لئے روانہ ہوا جسے نائیجیریا کی سمندری حدود میں قزاقوں نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا ، لوٹ مار کی اور جہاز کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
حیرت انگیز طور پراس بحری جہاز میں بھی صومالی قزاقوں کی حراست سے چند ماہ پہلے ہی آزاد ہونے والے ایم وی البی ڈو کے پاکستانی چیف آفیسرمجتبی رفیق کیپٹن کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
مجتبی رفیق کے مطابق جہاز میں ان سمیت 5 پاکستانی سوار تھے جنہیں 11 دن تک نائیجیریا کے جنگل میں رکھا گیا ، جہاز کے نائیجیرین مالک سے قزاقوں نے 10کروڑ نائیجیرین کرنسی نائیرا کا مطالبہ کیا اور تاوان کی ادائیگی کے بعد عملے سمیت جہاز کو چھوڑ دیا گیا۔