خیبرپختونخواہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن کے دن اب گئے، اپوزیشن حکمرانوں کے پیچھے نہیں آگے کھڑی ہونے والی ہے۔ نواز شریف کو قوم سے کئے وعدوں پر عمل کرنا ہو گا۔ کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جلد قومی اسمبلی میں جائیں گے۔ قوم کو معلوم ہو گا کہ حقیقی اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کا باب بند کرنے کیلئے نوازشریف قدم بڑھائیں تو ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تبدیل کرنے کے حوالے سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔
قوم کیا عتماد پر پڑنے والے ڈاکے کو بے نقاب کروں گا تو سب کے منہ کھلے رہ جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آزاد عدلیہ اور چیف جسٹس کی بحالی کیلئے عملا جدوجہد کی لیکن انھیں مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت دنیا کیلئے مثالی ہو گی۔
خیبرپختونخواہ کے گورنر ہاس میں خواتین اور بچوں کیلئے گرانڈ بن سکتی ہے۔ اب عیاشیوں کا سلسلہ نہیں چلے گا۔ حکومتی اخراجات میں کمی لائیں گے۔ وزرا کو سرکاری گاڑیوں کے بجائے پٹرول الانس دینے پر غور کررہے ہیں۔ جو گڑبڑ کرے گا وہ حکومت کا حصہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ کراچی میں امن کے لئے اسے اسلحہ سے پاک کیا جائے۔