نئی وفاقی کابینہ آج ایوان صدر میں حلف اٹھائیگی ، کابینہ میں اٹھارہ وزرا اور تین وزرائے مملکت شامل ہوں گے۔ صدر زرداری وفاقی کابینہ کے وزرا سے حلف لیں گے۔ چوہدری نثار، خواجہ آصف ، اسحاق ڈار ، سعد رفیق ، احسن اقبال ، مرتضی جتوئی ، پرویزرشید ، پیر صدرالدین شاہ راشدی اور عبدالقادر بلوچ وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کو وزارت داخلہ ، خواجہ آصف کو توانائی، احسن اقبال کو سائنس و ٹیکنالوجی اور اسحق ڈار کو خزانہ کا قلمدان سونپا جائے گا جبکہ پرویز رشید کو وزارت اطلاعات و نشریات دی جائے گی۔