پیپلز امن کمیٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزامن کمیٹی سے پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا تھا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں شکایتی مراکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

جس میں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور منتخب نمائندے عوامی شکایات کی بذریعہ فون سماعت کرینگے اور ازالے کے لئے فور ی احکامات جاری کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تہیہ کیا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کی بنیادی ترجیح صوبے میں باالخصوص کراچی میں امن و امان کا قیام ہے،اس ضمن میں آئی جی پولیس سندھ کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔

پولیس کے محکمے میں تقرریوں پر کوئی سیاسی دباو نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی میں وزارتوں کی تقسیم سے متعلق کوئی جھگڑا نہیں ہے صرف چند شرپسند عناصر پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزامن کمیٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا تھا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔