میرپور خاص میں آموں کی سالانہ نمائش دوسرے روز بھی جاری

Mirpurkhas Mangoes

Mirpurkhas Mangoes

میرپور خاص (جیوڈیسک) میرپور خاص میں آموں کی سالانہ نمائش دوسرے روز بھی جاری ہے۔ نمائش میں آم کی ایک سو بیس سے زائد اقسام لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہی۔ فروٹ فارم میں واقع شہید بے نظیر بھٹو آڈیٹوریم میں جاری آموں کی یہ اڑتالیسویں سالانہ نمائش ہے جس میں ایک سو پچاس سے زائد کاشتکاروں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔

نوابشاہ، حیدرآباد، ٹنڈواللہ یار سمیت سندھ کے دیگر علاقوں سے کا شتکار اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں ایک سو بیس سے زائد آموں کی اقسام خواتین اور بچوں کیلئے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر طوطا پوری، زرداری، زلف بنگال، سپر پہاڑ، لا ہوتی اور خوشبو جیسے منفرد ناموں والے نام خاص طور لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

آموں کی نمائش کل تک جاری رہے گی۔ مینگو فیسٹیول کمیٹی کے چئرمین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تغیرات کے باعث آم کی کوالٹی میں فرق پڑا ہے لیکن کاشتکاروں کی شرکت انتہائی حوصلہ افزا ہے۔