لندن (جیوڈیسک) پاکستان میں نئی سیاسی حکومت کی تشکیل اور میاں نواز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر لندن میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ لندن نواز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر لندن، برمنگھم اور مانچسٹر سمیت مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔
اس موقع پر مٹھاٹیاں بھی بانٹی گئیں۔ مسلم لیگ کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی سماجی حلقوں نے بھی نواز شریف کی فتح کو سراہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب پاکستان میں معاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔