بھارت (جیوڈیسک) میاں نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم بننے پر بھارت میں ان کے آبائی گاؤں جاتی امرا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نئی دلی برصغیر کی تقسیم سے قبل میاں نواز شریف کے آبائو اجداد امرتسر کے گاؤں جاتی امرا میں رہتے تھے جہاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے پر لوگوں نے بھرپور خوشیاں منائیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے نواز شریف اس دھرتی کے سپوت ہیں اور وہ ان کے وزیراعظم بننے پر بیحد خوش ہیں۔ مقامی گور دوارے میں حلف اٹھانے سے قبل نواز شریف کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر جاتی امرا کے لوگوں نے بیحد خوشیاں منائیں۔