قاہرہ : شام میں بیرونی مداخلت کے خلاف قرارداد مذمت پیش

Cairo

Cairo

قاہرہ (جیوڈیسک) عرب لیگ نے شام میں غیرملکی مداخلت پر قرارداد مذمت پیش کرتے ہوئے لبنانی تحریک حزب اللہ پر کڑی تنقید کی ہے۔ مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں شام میں جاری خانہ جنگی میں بیرونی مداخلت کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی گئی۔

عرب لیگ کے سیکٹریری جنرل نبیل الرابی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ شام میں جاری خانہ جنگی میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے اور خاص کر شام میں حزب اللہ کے کردار کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور لبنانی تحریک حزب اللہ نے شام میں جاری مداخلت کو بند نہیں کیا تو عرب لیگ ان کے خلاف سخت کارروائی پر غور کرسکتی ہے۔