جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

Seoul

Seoul

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی ہے، جنوبی کوریا نے سرکاری سطح پر شمالی کوریا سے مذاکرات کی پیشکش پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

حکام کے مطابق مذاکرات کا وقت ، جگہ اور ایجنڈے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاہم یونیفیکشن منسٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ جنوبی اور شمالی کوریا اعتماد قائم کرنے کا یہ موقع ضائع نہیں کریں گے۔